24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:39
بلدیاتی انتخابات ،چیف جسٹس کا ایڈوکیٹ جنرل پنجاب پر اظہار بر ہمی
جیو نیوز - اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان،جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے مرضی کی تاریخ نہیں ملے گی،انہوں نے یہ ریمارکس بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران دیئے، دوران سماعت چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے مکالمہ کرتے ہو ئے مزید کہا ضیاء الحق اور پرویز مشرف نے بھی بلدیاتی انتخابات کرائے، اگربلدیاتی انتخابات نہیں کرانے تو بتادیں،مرضی کی تاریخ نہیں ملے گی اگلے ہفتے انتخابات کرائیں یا کہہ دیں کہ الیکشن نہیں کراسکتے،جائیں جاکر الیکشن کرائیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے جو ابھی جا ری ہے ۔