24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:10
پشاور:رنگ روڈ پر واقع گھر پر چھاپہ ، بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بر آمد
جیو نیوز - پشاور…پشاور پولیس نے رنگ روڈ پر واقع ایک مکان سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔پولیس کے مطابق رنگ روڈ پر ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق پرائما کارڈ اور دیگر دھماکہ خیز مواد کو کپڑے کی پوٹلیوں میں بنڈل کی شکل میں باندھا گیا تھا۔ پولیس نے مکان سے دھماکہ خیز مواد کے 33 بنڈل برآمد کرلئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔