24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:26
لندن پولیس عمران فاروق کے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے پر عزم
جیو نیوز - لندن… میٹروپولیٹن پولیس لندن نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت ہو ئی،پولیس نے قاتلوں کو پکڑنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔عمران فاروق قتل کیس میں ضمانت پر رہا52سالہ شخص کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش آگے بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب عدالت نے عمران فاروق قتل کے الزام میں 52 سالہ شخص کی ضمانت میں توسیع کردی ہے۔52سالہ شخص کو24 جون کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔