تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:42

کارو کاری کا الزام،سکھر میں نوجوان لڑکی اور لڑکا قتل

جیو نیوز - سکھر …سکھرکے علاقے چھوارا مارکیٹ میں کارو کاری کے الزام میں مسلح افرادنے نوجوان لڑکی اور لڑکے کو قتل اور دو افراد کو زخمی کر دیا۔ واقعہ سکھر بیراج سے متصل چھوارا مارکیٹ میں پیش آیا جہاں لکھن اور میرانی برادری کے لوگوں میں کارو کاری کے تنازعے پر تصادم ہو گیا، اس دوران مسلح ملزمان نے21سالہ کلثوم لکھن اور25 سالہ نوجوان شہزادو میرانی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، ملزمان کی اندھا دھند فاہرنگ سے دو افراد ملک نواز اور اجے کماربھی زخمی ہو گئے، ہلاک ہو نے والوں اورزخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچا دیا دیا گیا، پولیس کے مطابق لکھن اور میرانی برادری کے لوگوں میں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ تصادم ہوا ہے لیکن کچھ عرصہ قبل دونوں قبائل کے درمیان صلح ہو گئی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر کارو کاری کے تنازعے پر دوہرا قتل ہو ا ہے ، ڈی ایس پی روہڑی حاجی مسعود مہر کے مطابق واردت میں ملوث 5 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.