تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:58

گرجا گھر پر حملہ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے ،گورنر پنجاب

جیو نیوز - لاہور…گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پشاور میں گرجا گھر پر حملہ انتہائی افسوس ناک اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے ،لاہور میں اپٹما کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کاکہنا تھا کہ اقلیتوں پر حملے پاکستانی قوم کیلئے ناقابل برداشت ہیں ،قوم کو متحدہ ہو کر ایسی کارروائیوں کوروکنا ہو گا،چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو یورپی یونین سے جی ایس پلس اسٹیٹس دلوانے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے ، ، ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی ، گیس کی سو فیصد بحالی کیلئے بھی ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی، تقریب میں گورنر پنجاب کی موجودگی میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.