تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:39

آواران میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی

جیو نیوز - کوئٹہ…ضلع آواران میں زلزلے کے بعد مکانات کے ملبے تلے دبی مزید 8 لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد آوارن میں ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی ۔۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق زلزلے کے بعد ضلع آواران میں کئی کچے مکانات کونقصان پہنچا ہے، زلزلے سے مواصلاتی نظام شدیدمتاثر ہوا ۔ علاقے میں ریسکیو ٹیمیں امدادی کام میں مصروف ہیں۔زلزلے سے گرنے والے مکانات میں مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر کے مطابق گوادر کی تحصیل پسنی میں زلزلے سے کچے مکانات گرنے کی اطلاع ہے۔ ادھر مستونگ، قلات، سوراب، پنجگور، جعفر آباد اور نصیر آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.