تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:44

آواران میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد32ہوگئی

جیو نیوز - خضدار…ضلع آواران میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 32 ہوگئی۔لیویز ذرائع کے مطابق آواران میں کئی مکانات گرنے کی اطلاع ہے،جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ایف سی ذرائع کے مطابق زلزلے سے آواران کے لباش گاوٴں میں لیویز کے کیمپ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور ایف سی کے دستے آواران اور خضدار روانہ کردیئے گئے ہیں۔ایک ہیلی کاپٹر بھی میڈیکل ٹیموں کے ساتھ زلزلے سے متاثرہ علاقے کو روانہ کیا گیا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی ریسکیو ٹیمیں آواران کے گاوٴں لباش پہنچ گئیں ہیں۔شام چار بج کر29منٹ پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن میں ضلع آواران شدید متاثر ہوا،صوبائی حکومت نے ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے چار بجکر 31منٹ پر محسوس کئے گئے اور اس کا دورانیہ ا یک سے ڈیڑھ منٹ تک رہا اس دوران لو گ دفاتر،رہائشی عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا وردکر تے ہوئے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بلو چستا ن حکومت نے ضلع آواران میں فوری ایمر جنسی نافذ کردی ہے اور ضلعی انتطامیہ اور صوبائی ڈیز ا سٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فوری طور پر ریسکیو کارروائیوں کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں زلزلہ کے جھٹکے حب،خضدار قلات،سبی،مستو نگ ،جعفر آباد،گوادر،تربت،پنجگو ر ، خاران،جھل مگسی ،نوشکی اور اس سے ملحقہ علا قوں میں بھی محسوس کئے گئے تا ہم وہاں سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلا عات موصول نہیں ہوئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.