تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:26

حامد میر کی آمد کی وڈیو موجودہے، حملے کے مقام کا لنک ڈاوٴن تھا،شرجیل

جیو نیوز - کراچی…کراچی… سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حامد میر کی کراچی ائرپورٹ آمد کے وقت کی فوٹیج موجود ہے، مگر حملے کے مقام پر لنک ڈاوٴن ہو گیا تھا،جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمشن میں گفت گو کرتے ہو ئے شرجیل میمن کا یہ بھی کہناہے کہ ملزمان تک پہنچنا چاہتے ہیں، حامد میر پر حملے کی جلدبازی میں مقدمہ درج کرکے کیس خراب نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ حامد میر اور ان کے اہل خانہ کے مشورے سے ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ حامد میر پر قاتلانہ حملہ ہائی پروفائل کیس ہے ،جلد بازی میں مقدمہ درج کرکے کیس کو خراب نہیں کرنا چاہتے۔ انتظار کررہے ہیں کہ حامد میر ہوش میں آجائیں جس کے بعد ان کے اور ان کے اہل خانہ کے مشورے سے ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے متعلق سوال پر شرجیل میمن نے بتایاکہ مدد کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے ، ملزمان تک پہنچنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.