تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:39

شکر خدا کا حامد میر کی طبیعت بہتر ہورہی ہے،معالجین مطمئن،اسپتال ذرائع

جیو نیوز - کراچی…شکر خدا کا حامد میر کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔اگلے بارہ گھنٹوں میں انکی طبیعت مزید بہتر ہوجائیگی۔انھیں چھ گولیاں لگیں جن میں سے تین اب بھی انکے جسم میں موجود ہیں۔اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیرعلاج حامدمیر کے معالجیں کا کہنا ہے کہ اینس تھیسیاکے اثرکی وجہ سے وہ غنودگی میں ہیں۔حامدمیرکی صحت بتدریج بہترہورہی ہے،آیندہ12گھنٹوں میں مزیدبہتری آجائیگی۔ادھر اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرزکی ٹیم ہرگھنٹے بعدحامدمیرکامعائنہ کررہی ہے۔اور ڈاکٹرزحامدمیرکی صحت سے متعلق مطمئن ہیں،ان ذرائع نے مزید بتایا کہ 2سے3دن تک کسی کوحامدمیرسے ملنے نہیں دیاجاسکتا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.