20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:34
کراچی میں جعلی کرنسی نوٹ بنانے والے 3ملزمان گرفتار
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے قریب کارروائی کے دوران پولیس نے جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پلیٹس اور جعلی نوٹ برآمد کرلیے۔ اے ایس پی فریئر تھانہ شہلا قریشی کے مطابق کینٹ اسٹیشن کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران تین ملزمان علی محمد ملتانی، عبدالرحمان اور ساجد حیدر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جعلی نوٹ بنانے والی پلیٹس اور جعلی نوٹ برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ اصلی نوٹوں پر کیمیکل لگاکر انھیں جعلی نوٹ بنا کر پہلے خریدنے والوں کو ٹیسٹ کے طور پر دیتے اور جب مارکیٹس میں یہ نوٹ چل جائیں تو پھر جعلی نوٹ بناکر انھیں دیتے، ملزمان نے اس طرح کروڑوں روپے کمائے۔