21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:14
سندھ ہائیکورٹ :مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست
جیو نیوز - کراچی …سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر ملک سے باہر جانا چاہتے لہٰذا ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 5اپریل 2013 کو پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، 5اپریل 2013 اور 2 اپریل 2014 کو ای سی ایل سے متعلق وزارت داخلہ کے فیصلوں کو کالعدم قراردیا جائے۔