21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:2
مظفرگڑھ: شدت پسندوں نے پانی کی پائپ لائن کودھماکہ خیز مواد سے اْڑا دیا
جیو نیوز - مظفرگڑھ…مظفرگڑھ میں پانی کی پائپ لائن کو گیس پائپ لائن سمجھ کر شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے اْڑا دیا ،دھماکہ گزشتہ شب ہوا تھا ۔پولیس رات بھر جگہ کا تعین نہ کر سکی۔گزشتہ رات بہاری کالونی میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی مگر رات کو اندھیرا ہونے اور ریت کے ٹیلے ہونے کے باعث پولیس اور سکیورٹی ادارے جگہ کا تعین نہ کر سکے ،صبح سکیورٹی اداروں نے پہنچ کر جگہ کا تعین کیا ،سکیورٹی ذرائع کیمطابق شدت پسندوں نے پانی کی پائپ لائن کو گیس پائپ لائن سمجھ کر نشانہ بنایا۔دھماکے سے پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا ہے ،پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔