تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:10

حامد میربہادرصحافی ہیں جوڈنکے کی چوٹ پر سچ کہناجانتے ہیں،چودھری محمدسرور

جیو نیوز - لاہور…پنجاب کے گورنر چودھری محمدسرورکاکہنا ہے کہ حامد میربہادرصحافی ہیں ،جو ڈنکے کی چوٹ پر سچ کہناجانتے ہیں،ان پر قاتلانہ حملے کی پوری قوم اورافواجِ پاکستان سمیت سبھی اداروں نے مذمت کی ہے۔عدالتی تحقیقات کے نتیجے میں ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔گورنرِ پنجاب لاہور میں خصوصی بچوں کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ حامد میر پر حملے کے ذمے داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔چودھری محمد سرورنیکہاکہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے تک کسی پر الزام تراشی نہیں کی جانی چاہئے۔افواجِ پاکستان ،پارلیمنٹ ،میڈیا اورعدلیہ پاکستان کے چارستون ہیں۔ریاست کے ان چاروں ستونوں میں ہم آہنگی اوراتفاق ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.