تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:58

شوہر نے نقل و حرکت پرنظر رکھنے کیلئے جسم میں ٹریکرفِٹ کرا دیا،خاتون کا دعویٰ

جیو نیوز - لاہور…لاہورمیں ہربنس پورہ کی رہائشی خاتون نی دعویٰ کیاہے کہ شوہر نے اس کی نقل و حرکت پرنظر رکھنے کیلئے اس کے جسم میں ٹریکرفِٹ کرا دیا ہے۔ خاتون نے اندراجِ مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ہربنس پورہ کی رہائشی صغریٰ بی بی نے شوہر کے خلاف اندراجِِ مقدمہ کے لئے ایڈیشنل سیشن جج صفدرعلی کی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔صغریٰ بی بی نے الزام عائدکیاکہ شوہر نے اس کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کیلئے آپریشن کراکے اس کے جسم میں ٹریکرفٹ کرا دیاہے۔عدالت نے ہربنس پورہ پولیس کو29اپریل تک نوٹس جاری کردئیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.