21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:35
حامد میر حملہ، عدالتی کمیشن کیلئے 3ججوں کے ناموں کی منظوری
جیو نیوز - اسلام آباد…حامد میر حملہ کیس میں عدالتی کمیشن کے قیام کیلئے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے 3ججوں کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے عدالتی کمیشن کیلئے نام وزارت قانون کو بھجوادیے ہیں۔عدالتی کمیشن جسٹس انورظہیرجمالی، جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل ہوگا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کچھ دیر میں اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔