21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:32
بلوچستان کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے برطرف 287 ملازمین بحال
جیو نیوز - کوئٹہ…بلوچستان کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے دو برس قبل برطرف ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ بلوچستان سروسز ٹربیونل نے ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان سروسز ٹربیونل کے رکن محمد ابراہیم سمالانی اور فرزند علی مینگل پر مشتمل ٹریبونل نے برطرف ملازمین کی اپیل منظور کرتے ہوئے 2012 میں برطرف کیے گئے 287 ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ حکومت بلوچستان نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ان ملازمین کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کے الزام میں برطرف کردیا تھا۔ بحال کیے گئے ملازمین میں گریڈ ایک سے چودہ تک کے ملازمین شامل ہیں۔