تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:52

حیدرآباد اور گرد و نواح میں بارش، تیز ہوائیں،کئی علاقوں کی بجلی غائب

جیو نیوز - حیدرآباد…حیدرآباد اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے کئی علاقوں میں سائن بورڈ گر گئے اور مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔حیدر آباد اور ٹنڈو الہ یار سمیت مختلف علاقوں میں پیر کی رات تیز ہواوٴں کے ساتھ بار ش ہوئی۔ تیز ہواوٴں نے شہر میں لگے کئی سائن بورڈ بھی اکھڑگئے۔ حیدر آباد،جامشورو اور ٹھٹھہ سمیت مختلف اضلاع کے 32 فیڈرز بند کردئیے گئے۔ ترجمان حیسکو کے مطابق بارش کے باعث ممکنہ نقصان سے بچاوٴ کے لئے فیڈز بند کئے گئے۔ تاہم بارش رکنے کے باوجود کئی گھنٹوں تک بجلی بحال نہیں کی جاسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.