22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:26
دل کی گہرائی سے افواج پاکستان کی عزت کرتے ہیں، جنگ گروپ
جیو نیوز - کراچی…جنگ گروپ نے واضح کیا ہے کہ وہ دل کی گہرائی سے افواج پاکستان کی عز ت کرتاہے۔ اور اس نے کسی ادارے پر یا کسی ادارے کے حصے پر الزام عائد نہیں کیا۔مضبوط پاکستان کیلیے آزادی اظہار کا اپنا قانونی اور آئینی حق استعمال کرنا جاری رکھے گا۔ جنگ گروپ نے کسی ادارے یا کسی ادارے کے حصے پر الزام عائد نہیں کیا۔الزام ثابت ہونے تک تمام افراد کو معصوم تصور کرنا چاہیے۔حامد میر نے تحریری اور وڈیو بیانات میں خطرات اور دھمکیوں کی واضح نشاندہی کی ۔حامد میر کے مطابق سیکورٹی ایجنسی میں کچھ افراد خاصے عرصے سے پیچھے پڑے ہیں ۔دھمکیوں سے متعلق حامد میر کے بھائی کا بیان شائع اور نشر کیا گیا۔الزاما ت پر آئی ایس آئی کا نقطہ نظر بھی پیش کیا گیا ۔