22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:37
چارسدہ: تحصیل بازار میں بم دھماکا،3 افرادجاں بحق
جیو نیوز - چارسدہ… تحصیل بازار میں پولیس وین پر بم دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں کم از کم 3افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیل بازار میں بم دھماکا ہوا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق دھماکا پولیس وین میں ہوا ہے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس وین میں دھماکے کے وقت 13 افراد سوار تھے۔