تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:6

ڈیرہ مرادجمالی بم دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس اہل کار زخمی

جیو نیوز - ڈیرہ مرادجمالی…ڈیرہ مرادجمالی کے قریب سڑک کے کنارے بم دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ چھتر کے ڈی ایس پی عبدالغفار پولیس موبائل میں چھترسے ڈیرہ مرادجمالی آرہے تھے۔ پیروپل کے مقام پر سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ڈی ایس پی سمیت پانچ اہلکارزخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ جمالی منتقل کیاگیاجہاں تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ واقعے کے بعدعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.