22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:43
کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ ، سب انسپکٹر سمیت 2 افراد جاں بحق
جیو نیوز - کراچی …کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹرسمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گارڈن پولیس چوکی کے قریب فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور شدید زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے تحقیقات شروع کردیں۔