22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 16:40
سینئر صحافی حامد میر پر حملہ ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ،اداکارہ ریما
جیو نیوز - اسلام آباد…اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ سینئر صحافی حامد میر پر حملہ ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے،جو بھی عناصر اس حملے کے پیچھے ہیں عوام کے سامنے ان کا چہرہ لانا چاہئے۔اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو عوام کے سامنے لانا چاہئے۔