تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:10

جنوبی ایشیاء لیبرکانفرنس 24اپریل سے لاہور میں ہو گی،راجا اشفاق سرور

جیو نیوز - لاہور…پنجاب کے وزیر محنت وانسانی وسائل راجا اشفاق سرور کا کہنا ہے کہ لاہور میں 3روزہ جنوبی ایشیاء لیبرکانفرنس 24اپریل سے شروع ہو گی۔کانفرنس میں سارک ممالک میں مزدوروں کی فلاح و بہبودکیلئے اقدامات پر غورکیا جائیگا۔اس کانفرنس سے علاقائی ہم آہنگی کے فروغ اور مشترکہ پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔ تین روزہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے ۔وفاقی حکومت کے تعاون سے پنجاب حکومت کے زیر اہتمام ساوٴتھ ایشیا لیبر کانفرنس اور نمائش 24 سے26 اپریل تک جاری رہے گی ، کانفرنس میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور یورپی یونین کے متعلقہ نمایندے بھی شریک ہوں گے، کانفرنس کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کریں گے ، جبکہ اختتامی سیشن سے وزیراعظم میاں نواز شریف خطاب کریں گے۔ لاہور چیمبر کے صدر سہیل لاشاری اور چیف آرگنازئر شیخ ارشد نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ساوٴتھ ایشیا لیبر کانفرنس اور نمائش میں دنیا بھر سے 400 سے زائد غیر ملکی سرمایہ کار شریک ہونگے،کانفرنس میں 160 اسٹالز لگائے جائیں گے، شیخ ارشد نے بتایا کہ نمائش میں ٹیکسٹائل چمڑے ،انجینئرنگ گڈز،سروسز اور حکومتی اداروں کی اشیاء کے اسٹالز ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.