23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:1
کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات،ایک شخص ہلاک،2 لاشیں ملیں
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان کے قریب 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں ضا بطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہلاک ہو نے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ لیاقت آباد میں تین ہٹی پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا،جبکہ رام سوامی کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔