23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:31
کوئٹہ:پویس بد سلوکی پر کلاء کاضلع کچہری کے قریب پولیس موبائل پر حملہ
جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں پویس کی جانب سے وکلاء کے ساتھ بد سلوکی اور ناروا سلوک کے بعد وکلاء نے ضلع کچہری کے قریب پولیس موبائل پر توڑپھوڑ کی ہے اور منان چوک پرپولیس اہل کاروں پر مبینہ تشدد کیا ہے جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔صورت حال سے نمٹنے کے لئے پولیس نے ہو ائی فائرنگ بھی کی تاہم وکلاء کاپولیس اہلکاروں کے مبینہ رویے کیخلاف منان چوک پراحتجاجی دھرنا جا ری ہے۔