تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:56

مختلف شہروں کے کنٹونمنٹ حدود میں جیونیوزکی نشریات بند،نمبر تبدیل

جیو نیوز - کراچی…ملک کے مختلف شہروں سے جیونیوزکی کیبل پرنشریات کی بندش سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں۔کراچی کے ملیر کینٹ میں جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو سوپر کے نمبر تبدیل کردیے گئے ہیں،حیدرآبادکے سرفرازکیبل کے مطابق صدراورکنٹونمنٹ میں2دن سے جیوکی نشریات بندہیں،ٹیلی الائنس کیبل آپریٹرمری کے مطابق شہر میں اسٹیشن ہیڈکوارٹرمری سے جیوکی نشریات بندکرنے کے احکامات ملے ہیں اور جیوٹیلی ویژن کے تمام چینلزبندکردیے گئے ہیں،ٹیلی الائنس کیبل آپریٹر کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کنٹونمنٹ کے علاقوں میں جیونیوزکی نشریات بندکرادی گئیں۔ملتان کے الفا کیبل کے مطابق شہر میں جیوکے تمام چینلزآخری نمبروں پردکھائے جارہے ہیں،اور ملتان کینٹ کے عسکری رہائشی علاقوں میں جیوکے تمام چینلزکی پوزیشن تبدیل کی گئی ہے۔اسکے علاوہ مختلف شہروں میں دھونس اوردھمکی کے ذریعے جیوکی نشریات بندکرادی گئیں۔دریں اثنا ء اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں جیوٹیلی ویژن کے تمام چینلزکی نشریات بندکرادی گئیں۔پشاورمیں گلبہار،کاکشال،ہشتنگری،نشترآباد،فقیرآباداورفردوس کالونی میں جیوآخری نمبرپرکردیاگیا،پشاور صدرمیں جیونیوزکی نشریات مکمل طورپربند ہیں۔کوئٹہ کینٹ،جناح ٹاوٴن،شہبازٹاوٴن،سمنگلی روڈ ،زرغون روڈکے کچھ علاقوں میں بھی جیونیوزبند ہے۔ڈیرہ غازی خانمیں چوٹی کینٹ ایریامیں جیوکے چینلزآخری نمبروں پرکردیے گئے۔بہاول نگرکینٹ ایریامیں جیونیوزاورجیوتیزکی نشریات بندکردی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.