24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:56
ڈیرہ مراد جمالی:موبائل پرفائرنگ،4پولیس اہلکارجاں بحق
جیو نیوز - ڈیرہ مراد جمالی…ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 4پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مردا جمالی کے علاقے چھترروڈ پر نامعلوم ملزمان نے ایک پولیس موبائل پرفائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی سمیت 4اہل کارجاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق اے ایس آئی کی لاش اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔