25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:4
کراچی :گلستان جوہرسے بم دھماکوں اور کریکر حملوں میں ملوث ملزم گرفتار
جیو نیوز - کراچی…اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گلستان جوہرمیں کارروائی کرکے بم دھماکوں اورکریکرحملوں میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا ہے،اس حوالے سے ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ ملزم کاتعلق کالعدم قوم پرست تنظیم جسمم سے ہے،اور ملزم نے24جنوری کو8کریکرحملے کرنیکااعتراف کیا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ ماسٹرمائنڈشہزادمنگلوگلشن حدیدکارہائشی ہے اوربم بنانیکاماہرہے،ایسالگتاہے کہ اس گروپ کی فنڈنگ بیرون ملک سے ہورہی ہے،فاروق اعوان نے کہا کہ ملزم کے قبضے سے7کلوگرام دھماکاخیزمواداورکمپیوٹربرآمدکیاگیا،ملزم کے دیگرساتھی رمیش کمار،سجادگوپانگ، سنسارابڑواور شہزادمنگلو مفرورہیں،جنکی تلاش جاری ہے۔