25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:25
اُڑتے ڈرونز نے بمباری کے کام کو چھوڑ چھاڑ کر میوزک بینڈ بنالیا
جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…امریکی ماہرین نے میو زک کو سمجھنے اوربجانے والے ڈرون تیار کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ڈرون کاکام صرف بمباری ہی کر نا نہیں۔5 ڈرون پر مشتمل یہ میوزیکل بینڈاڑتے ہوئے ہال میں رکھے مو سیقی کے آلات بجاتا اور سر بکھیرتا ہے ۔ان مو سیقی کے آلات کو ان ڈرون کی مناسبت سے ہی تیار کیا گیاہے جو کسی غلطی یا بے ترتیبی کے بغیر ایسا سر بکھیرتے ہیں کہ روح کو مو سیقی کی پر سکون غذا مل جاتی ہے۔