25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:54
پشاور موٹر وے:گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ، میاں بیوی زخمی
جیو نیوز - پشاور…پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے گاڑی کو اشارہ کیا، تاہم گاڑی نہ رکنے پرپولیس نے فائرنگ کردی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے گاڑی میں سوار میاں بیوی زخمی ہوگئے۔ زخمی میاں بیوی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی پشاور کی طرف آرہی تھی۔