25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:59
خواہش ہے کہ حامد میر کو پھانسی دی جائے، زید حامد
جیو نیوز - اسلام آباد…لال ٹوپی والے پْراسرار کردار زید حامد نے کہا ہے کہ اْن کی خواہش ہے کہ حامد میر زندہ رہیں تاکہ انھیں پھانسی دی جائے۔زید حامد پہلے ہی حامد میر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ کراچکے ہیں ۔19 اپریل کو جب سینئر صحافی اور جیو کے ممتاز اینکر پرسن حامد میر زخمی حالت میں اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے اور لاکھوں لوگ اْن کی زندگی کی دعا کر رہے تھے ،وہیں کچھ ایسے عناصر بھی تھے ،جو اپنی زبان اور ٹوئٹر کے ذریعہ حامد میر کے خلاف زہر اگل رہے تھے ۔یہ وہ لوگ تھے جن کی ڈوریاں کہیں اور سے ہلائی جاتی رہی ہیں۔حامد میر پر حملہ کے بعد زید حامد نے ٹوئٹ کیا کہ میری خواہش ہے کہ غداری کے مقدمہ میں قانونی عمل سے گزر کر حامد میر کو پھانسی کی سزا ہو۔اس نے ٹوئٹ کیا کہ آئی ایس پی آر کو جیو کی طرف سے بدنام کرنے کی مہم پر سخت کارروائی کرنی چاہئے۔ زید حامد نے ساری جیو ٹیم کو سانپ قرار دیااور ٹوئٹ کیاکہ حامد میر،جیو اور اْن کے تمام سانپ ثبوت کے بغیر براہ راست آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس آئی پر الزامات عائد کر کے کھلی بغاوت کا ارتکاب کر رہے ہیں۔زید حامد نے اپنے فیس بک اکاونٹ کے ذریعہ اپنی ٹیم کو مشورہ دیا وہ جعلی ناموں سے اکاونٹ بنائیں اور حامد میر کے خلاف کہانیاں گڑھ کر لوگوں میں پھیلائیں۔انہوں نے ا یک نقلی کہانی کی مثال بھی اپنے اکاونٹ پر پوسٹ کی ہے۔میں بھائی اور ابو کے ساتھ ٹی وی کے سامنے بیٹھا تھا ،امی چائے بنا رہی تھی کہ ایک دم نیو زآئی کہ حامد میر پر حملہ ہوگیا ،باہر دادی کی آواز آئی ”کی ہوگیا پتر“میں نے جواب دیا ،دادی حامد میر پر حملہ ہوا،کسی نے فائرنگ کی ہے ،اس کی گاڑی پر ،یہ سننا تھا کہ دادی جلدی سے اپنی عینک سیدھی کرتے کرتے اندر آئی اور ٹی وی کے سامنے کھڑی ہوکر بولی ”مرگیا حرام خور“زید حامد نے اپنی ٹیم سے کہا کہ وقت آنے پر ہم بندوق بھی اٹھائیں گے۔