تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:12

وزیراعظم نوازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز کی ملاقات

جیو نیوز - اسلا م آباد…وزیراعظم نواز شریف سے افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز کی ملاقات ہوئی،خطے کی مودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔اسلام آباد میں افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں خطے بالخصوص افغانستان کی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں افغانستان میں صدارتی انتخابات اور نیٹو فورسز کے انخلاء کے امور بھی زیر غور آئے۔ملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی موجود تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.