25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:6
کراچی کے علاقے گزری میں دھماکا،3 افراد جاں بحق،20 سے زائد زخمی
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے گزری میں دھما کے سے 3افراد جاں بحق20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پہلے سے کھڑی کسی گاڑی میں ہوا۔تفصیلات کے مطابق دھماکا گزری میں چوہدری خلیق الزماں روڈ پر واقع موتی مسجد کے باہر ہوا،جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید کا تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکے میں 10 سے زائد گاڑیوں، 5 رکشوں اور متعدد موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے اور ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔