تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:7

یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے علی حیدر کی ویڈیو حکومت کو موصول

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر داخلہ چودھری نثار علی نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو حکومت کو موصول ہوئی ہے، اغوا کاروں نے رہائی کے لیے 50 کروڑ روپے تاوان مانگا ہے۔وزیر داخلہ چودھری نثار علی نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ اغوا کاروں نے یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو جاری کی ہے۔اغواکاروں نے علی حیدر گیلانی کی رہائی کے لیے دو ارب روپے تاوان مانگا، بعد میں تاوان کی رقم 50 کروڑ روپے کردی۔وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا کہ ویڈیو میں علی حیدر گیلانی کو زنجیروں میں بندھا ہوا دکھایا گیا ہے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ علی حیدر گیلانی نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ اغواکاروں کا تعلق تحریک طالبان سے نہیں ہے۔ویڈیو میں علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ ان کی رہائی کے لیے اہل خانہ سنجیدہ اقدامات نہیں کررہے۔رہائی کے لیے ایک ماہ میں اقدامات نہ کیے گئے تو انہیں قتل کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.