تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:50

قومی ادارے باہمی اتحادکامظاہرہ کریں،حامد موسوی

جیو نیوز - اسلام آباد… قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دنیائے ابلیسیت اسلام اور پاکستان کو بد نام کرنے کیلئے تما م تر اسلحے سے لیس ہو کر اپنی توانائیاں صرف کر رہی ہے جسے ناکام کرنے کیلئے قومی اداروں کو باہمی اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرنا ہو گا ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو ملک گیر ”یوم دعا “کے موقع پر ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع میں دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔آقای موسوی نے باو ر کرایا کہ پاکستان چونکہ دنیائے اسلام و مظلومین کا طاقتور ایٹمی قلعہ ہے لہذا دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس میں دراڑیں ڈالے بغیر اپنے مفادات حاصل نہیں کر سکتا یہی وجہ ہے کہ ٹی ٹی پی کیساتھ حکومت کے مذاکرات جاری رہنے کے باوجود دھماکوں پر دھماکے اور حملوں پر حملے جاری ہیں۔انہوں نے آ ج دہلی کالونی کراچی میں بم دھماکے سے ہونے والی ہولناک تباہی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے ملک میں جاری دہشتگردی کا تسلسل قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ قبل از یں 18اپریل کو سبی میں ٹرین کو نشانہ بنایا گیا ،19اپریل کو اسلا م آباد سبزی منڈی میں دہشتگردی کا گھناؤنا کھیل کھیلا گیا خیبر پختونخوا ،بلوچستان اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ روز مرہ کا معمول ہے ،دوسری جانب تمام معزز ترین اداروں کے درمیان تناؤ اور تصادم پیدا کرنے کیلئے پوری قوت صر ف کی جا رہی ہے ،ایک دوسرے کیخلاف الزامات پر الزامات دھرے جا رہے ہیں حالانکہ الزام لگانا آسان لیکن اسے ثابت کر نا مشکل ہے ، تقسیم کرو اور مفادات حاصل کرو کے تحت اداروں کو تقسیم کیا جا رہا ہے ،میڈیا میں بھی پھوٹ ڈال دی گئی ہے ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ موجودہ تشویشناک صورتحال میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اور اگر مذاکرات کامیاب نہیں ؟ تو دوسرے آپشن پر عمل کر کے پاکستان کو بچایا جائے کیونکہ نظریہ پاکستان میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنا اسکی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، اس وقت اہلیان پاکستان پر کڑا وقت ہے لہذا سب کو باہمی اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرنا ہو گا جو قوم و ملک کی ترقی و سلامتی کی ضمانت ہے جبکہ معزز اداروں کے درمیان اختلافات باعث ذلت و رسوائی ہونگے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.