تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:16

فوج سے یکجہتی کیلیے پاکستان عوامی تحریک اور جماعت الدعوة کے مظاہرے

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں جماعت الدعوة اور پاکستان عوامی تحریک نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے ،شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔جماعت الدعوة کے زیر اہتمام جامع القادسیہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لکھے تھے۔جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کا کہنا تھا کہ پاک فوج عوام کے دلوں میں بستی ہے،ملک دشمن ایٹمی اثاثوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔انہوں نے حامد میر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے محرکات کو سامنے لاناحکومت کی ذمہ داری ہے۔ عوامی تحریک نے لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا،جس میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے،شرکاء نے پارٹی جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔مقررین کا کہنا تھا کہ وہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.