26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:28
پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں پولیس سرچ آپریشن، دو اشتہاری گرفتار
جیو نیوز - پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق بڈھ بیرمیں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 اشتہاریوں اور37 مشتبہ افرادکو گرفتارکیاگیا۔ جن سے5 پستول ، 2کلاشنکوف، 1 ریپیٹر، 1 رائفل اور سیکڑوں کا رتوس برآمد ہوئے۔ گرفتار اشتہاری پولیس کو قتل اقدام قتل اور ڈکیتیوں کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔