26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:48
کسانوں سے 40 لاکھ ٹن گندم خریدیں گے،شہباز شریف
جیو نیوز - اوکاڑہ…وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 40لاکھ ٹن گندم کسانوں سے خریدے گی جبکہ صوبے بھر میں گندم خریداری کے حوالے سے شکایتی مراکز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دیپالپورمیں گندم کٹائی مہم کا آغاز کر دیا، اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رواں سال گندم کی فصل اچھی ہے ،عوامی نمایندے اور متعلقہ حکام صوبے بھر میں گندم خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ جگہ جگہ گندم خریداری کے مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔