تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:8

ملتان :گیس بندش کے خلاف وہاڑی روڈ پر شہریوں کا احتجاج

جیو نیوز - ملتان…ملتان کے مختلف علاقوں میں 5روز سے گیس کی فراہمی معطل ہے۔ علاقے کے لوگوں نے گیس بندش پر احتجاج کے دوران ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔ملتان کے پرانے وہاڑی روڈ پر لوہار کالونی اور شاہ شمس کالونی سمیت دیگر قیربی علاقوں رہائشی علاقوں میں گیس کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا او ر حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 5روز سے علاقے میں گیس بند ہے بار بار سوئی گیس حکام کو اطلاع دی گئی لیکن اب تک کوئی نہیں آیا،مظاہرین نے اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.