26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:41
کراچی : دہلی کالونی سے حراست میں لیے گئے 10 افراد کو چھوڑدیا گیا
جیو نیوز - کراچی…پولیس کے مطابق دہلی کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیئے گئے دس افراد کو چھوڑ دیا گیا۔حراست میں موجود تیس افراد سے تفتیش جاری ہے گزشتہ روز دہلی کالونی میں دھماکہ کے بعد خفیہ اطلاع پر پولیس نے حراست میں لئے گئے چالیس افراد میں سے دس افراد کو چھوڑ دیا گیا۔پولیس کے مطابق حراست میں موجود تیس افراد سے تفتیش جاری ہے۔دہلی کالونی میں گزشتہ رات سرچ آپریشن کے دوران 40 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔