26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:29
چوہدری برادران کا حامد میر کو ٹیلی فون ،جلدصحت یابی کیلئے دعا
جیو نیوز - کراچی…چوہدری برادران نے جیو نیوز کے اینکر پر سن حامد میر سے ٹیلی فون پر ان سے خیریت دریافت کی۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پر ویز الٰہی نے فرداً فرداً ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہو ئے حامد میر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہم جلد آپ کو کیپیٹل ٹاک میں دیکھنا چاہتے ہیں ، جبکہ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ آپ بہادر باپ کے بہادر بیٹے ہیں۔