26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:15
مہمند ایجنسی میں 2 سو کنال رقبے پر کاشت پوست کی فصل تلف کردی گئی
جیو نیوز - مہمند ایجنسی…مہمند ایجنسی میں 2 سو کنال رقبے پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کردی گئی۔ مہمند ایجنسی تحصیل پڑانگ غار میں پولیٹکل انتظامیہ نے فورسز اور مقامی مشران کی مدد سے کارروائی کی۔ تحصیل پڑانگ غار میں پوست کی فصل کے خلاف جاری مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد نعیم خان کا کہنا ہے کہ علاقے سے پوست کی فصلوں کے مکمل خاتمے تک مہم جاری رہے گی۔