27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:10
عوام کی حامد میر سے محبت میں روز بروز اضافہ،ان کی مکمل صحت یابی کیلئے دعائیں
جیو نیوز - کراچی…جیونیوز کے سینئر اینکر حامد میر کے چاہنے والے روز ان سے ملنے اسپتال آتے ہیں، عوام پیار، محبت اور احترام کے جذبات کے ساتھ ان کی مکمل صحت یابی کیلئے دعاگو بھی ہیں۔سچ بولتے رہو،جی ہاں سچ کی راہیں کٹھن ضرور ہیں،لیکن سچ بولنا چھوڑا تو نہیں جاسکتا،ایک ایسے ماحول میں جہاں سچ بولنے کی بڑی بھاری قیمت بھی ادا کرنی پڑ سکتی اور وہاں سچ کی راہیں مدھم ضرور پڑ جاتی ہیں،حامد میر انہی دشوار راستوں کا راہی رہا ہے،یہ سچ کی کشش ہی تو ہے کہ سول سوسائٹی،وکلاء اور ساتذہ اس کڑے وقت میں ان کا ساتھ دینے کا یقین دلا رہے ہیں۔حامد میر سے ملنے کراچی بار ایسوسی ایشن کا وفد بھی آیا،کہتے ہیں کہ جیو نیٹ ورک کی بندش ،حق اور سچ کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے،جس چینل نے آزاد عدلیہ کے لئے سب سے زیادہ کام کیا اسے ہی بند کرنے کی باتیں کہاں کا انصاف ہے؟ان کا مزید کہنا تھا کہ حامد میر باہمت ہیں اور اپنی قوت ارادی میں اتنے مضبوط کہ اتنی چوٹیں کھانے کے باوجود کہتے ہیں کہ عوام کے حقوق کی یہ جنگ مرتے دم تک جاری رہے گی۔