27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:43
جرأت و بہادری کی علامت حامد میر بچوں کے بھی پسندیدہ اینکر پرسن
جیو نیوز - لاہور…جیونیوزکے سینئر اینکر پرسن حامد میر معاشرے میں جرأت اور بہادری کی علامت بن چکے ہیں۔ وہ بڑوں میں ہی نہیں، بچوں کے بھی پسندیدہ اینکر ہیں۔ لاہورکے ایک نجی اسکول میں سالانہ تقریب ہوئی، جس میں بچوں نے حامد میر کو اپنے معصومانہ انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ گٹار پر حامد میر کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کا معصومانہ انداز۔ اس طالبہ کا کہنا ہے کہ انسان کو ہر دن ایسے گزارنا چاہیے، جیسے وہ اس کی زندگی کا آخری دن ہو، وہ لوگ جو دوسروں کی بھلائی اور ان کے دکھ کم کرنے کیلئے زندگی گزارتے ہیں، وہی عزت پاتے ہیں۔ بچوں نے فینسی ڈریس شو بھی پیش کیا، مختلف علاقائی لباس پہنے بچوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اتحاد اور برداشت کوفروغ دیں۔ بچوں نے ایروبکس کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔ ننھی طالبہ نے حامد میر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کرائی، جبکہ جمناسٹک کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیاگیا۔ طالب علموں نے سالانہ تقریب میں مختلف خاکے، ڈرامے اور گیت گا کر ثابت کر دیا کہ ان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔