27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:19
ملتان میں خاندانی رنجش نے دو بہنوں کی جان لے لی
جیو نیوز - ملتان…ملتان میں خاندانی رنجش نے دو بہنوں کی جان لے لی، دودن قبل اغوا کی جانے والی کمسن بچیوں کی لاشیں آج نہر سے مل گئیں، ایک اب بھی لاپتہ ہے۔تھانہ الپہ کی پولیس کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے عنایت پور کے رہائشی اقبال حسین کی تین بیٹیاں 5سالہ شاہدہ، 9سالہ شہر بانو اور 7 سالہ زہرہ اپنی دادی کے ساتھ گذشتہ رو رشتہ دار کے گھر شادی میں گئی تھیں جہاں سے انہیں اغوا کرلیاگیا تھا۔ آج شجاع آباد کینال سے شہربانو اور زہرہ کی لاشیں مل گئیں جبکہ شاہدہ اب بھی لاپتہ ہے۔ متاثرہ خاندان کے الزام پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک خاتون نسرین اوراس کے شوہر مظہر کو حراست میں لے لیا۔