تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:33

عدلیہ،مقننہ،فوج اور میڈیا ملک کے 4ستون ہیں،گورنر پنجاب

جیو نیوز - پاکپتن…پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرورنے کہاہے کہ عدلیہ،مقننہ،فوج اور میڈیا ملک کے 4ستون ہیں۔چاروں ستونوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے۔گورنرِ پنجاب نے یہ بات پاکپتن میں دربارحضرت بابا فریدالدین گنج شکر کے مزار پر حاضری کے موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہی، سجادہ نشیں دیوان احمد مسعود چشتی نے گورنرِ پنجاب کی دستار بندی کی،متعدد ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔گورنرنے ملکی سلامتی،استحکام،ترقی اورامن وامان سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے دعا کی۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ ملک کے چاروں ستون اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں،یہی ملک کیلئے بہترہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.