تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:49

حامد میر پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، گورنر سندھ

جیو نیوز - کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہاہے کہ حامد میر پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی دہشت گرد گرفتار کرلیے جائیں گے۔ کراچی میں شارع فیصل کی صفائی مہم کے آغاز پر میڈیا سے گفت گو کرتیہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہناتھاکہ وہ حامد میر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ، ان پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور امید ہے کہ جلد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔اس سے پہلے صفائی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہاکہ شہر کی صفائی ستھرائی کی ذمہ داری تمام افراد پر عائد ہوتی ہے ، سندھ کی اتحادی حکومت صوبے کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.