تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 16:54

ہرایک کو آزادی اظہارِرائے کا حق ہے،رانا مشہوداحمد

جیو نیوز - لاہور…پنجاب کے وزیرِکھیل و تعلیم رانا مشہوداحمدکاکہناہے کہ ہرایک کو آزادی اظہارِرائے کا حق ہے ،جیو نے ہمیشہ بلاخوف وخطرسچ بولااور آمریت کے خلاف آواز اٹھائی ،سینئر صحافی حامد میر پر حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کرکے کیفر ِکردار تک پہنچایا جائے،لاہور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمدنے کہا کہ جیو پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو کبھی بھی سچ کہنے سے پیچھے نہیں ہٹا،دورِآمریت میں جبر اورظلم کامقابلہ ہو یا ججز بحالی کی تحریک،جیو نیوزنے ہمیشہ اپنا کردار نبھایا،آئین بھی آزادی ء ِاظہارِ رائے کا حق دیتا ہے،صوبائی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ حامد میر پر ہونے والا حملہ افسوس ناک ہے،ذمے داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جانا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.