تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:40

لاہور:تنظیم مشائخ عظام کے تحت افواج پاکستان سے اظہارِ یک جہتی کیلئے ریلی

جیو نیوز - لاہور…تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہارِ یک جہتی کیلئے لاہور میں ریلی نکالی گئی،جس میں تنظیم کے امیر صوفی مسعود احمد صدیقی نے سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی بھی شدید مذمت کی ناصر باغ سے نکلنے والی ریلی کی قیادت تنظیم کے امیر صوفی مسعود احمد صدیقی نے کی۔ ریلی داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر تنظیم کے امیر مسعود احمد صدیقی نے کہا کہ وہ پاکستانی افواج اور عسکری اداروں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں،جبکہ سینئر صحافی حامد میر پر حملہ جس کسی نے بھی کیا ہے وہ اس کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.