28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:42
حامد میر پر حملہ:تحقیقاتی کمیشن کل سے اپنی کارروائی کا آغاز کریگا
جیو نیوز - کراچی…جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے قائم کیا گیا عدالتی کمیشن کل سے اپنی کارروائی کا آغاز کریگا،واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جناب جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن اس حوالے سے تحقیقات کریگا۔اس سلسلے میں سیکریٹری داخلہ،آئی جی،ڈی جی رینجرز اور جوائنٹ ڈائرکٹرآئی بی کونوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔دریں اثناء وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کے کسی کے پاس حملے سے متعلق معلومات ہوں تو کمیشن میں بیان ریکارڈکراسکتے ہیں،معلومات دینے والے کی شناخت خفیہ رکھی جائیگی۔معلومات کیلیے0519220002،0519213452 پررابطہ کیاجاسکتاہے،اس کے علاوہ معلومات ای میل ایڈریس raiz.scp@gmail.com پربھی فراہم کی جاسکتی ہیں۔